اسلام آباد۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن رات گئے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے گھر پہنچ گئے اور ان سے اہم ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق دو نوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت تفصیلی بات چیت کی گئی ، دونوں رہنمائوں نے پارلیمان کی بے توقیری ،بدامنی اور بڑھتی مہنگائی پرتشویش کا اظہار کیا ۔اس کے علاوہ بلوچستان کی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے باہمی اتحاد واتفاق سے جدوجہد کاعزم کیاگیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نےاختر مینگل کو استعفا واپس لینے اور پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم کو نہ چھوڑنے کا اصرار کیا اور اس حوالے سے انہیں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے،ذرائع نے بتایا کہ مولانا کے اصرار پر اختر مینگل نے استعفے کے معاملے پر نرمی دکھائی اور نیم رضامندی بھی ظاہر کی اور اس حوالے سے ایک دو روز میں اختر مینگل مشروط استعفا واپس لینے کا اعلان کر سکتے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل نے بلوچستان کے حوالے سے تحفظات دور ہونے کی صورت میں استعفا واپس لینے پر آمادہ ہوگئے ہیں ۔