اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اطلاع دی ہے کہ ستمبر کے لئے متعین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے کارگو مؤخر کردیے گئے ہیں، جبکہ تین اضافی کارگو بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے ایک بیان میں بتایا کہ آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ریفائنریز اور ممتاز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد ریفائنریز اور ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی دستیابی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنا تھا۔
عمران غزنوی نے مزید کہا کہ معروف درآمدی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے کارگو کو مؤخر کر دیا گیا ہے اور اکتوبر میں تین اضافی کارگو بھی منظم یا منسوخ کیے جائیں گے۔
اوگرا کے بروقت اقدامات ،پنو عاقل بڑی تباہی سے بچ گیا
ترجمان اوگرا نے یہ بھی کہا کہ دسمبر کے کارگو کو بھی ضرورت کے مطابق منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
عمران غزنوی کے مطابق، جو کارگو پہلے ہی ملک میں پہنچ چکا ہے، اسے بانڈڈ اسٹوریج میں منتقل کیا جائے گا تاکہ ستمبر کے آخر تک یہ فروخت کے لیے دستیاب نہ ہو۔