Author: Web Desk

نئی دہلی ۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے شادی کے محض 40 دن بعد طلاق مانگ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق، خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر صفائی کا خیال نہیں رکھتا اور اس کے جسم سے بدبو آتی ہے، جسے وہ برداشت نہیں کر سکتی۔ خاتون نے بیان میں بتایا کہ شوہر راجیش مہینے میں صرف ایک یا دو بار نہاتا ہے، جس کی وجہ سے اس کے جسم سے بدبو آتی ہے۔ شادی کے بعد، خاتون نے طلاق کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس صورتحال کو مزید برداشت…

Read More

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چند گھنٹوں میں دوبارہ ملاقات کے لیے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو اپنے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق، پی پی پی کے وفد میں سید خورشید شاہ، انجینئر نوید قمر، اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔ ملاقات میں جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود، سینیٹر کامران مرتضی، میر عثمان بادینی، اور…

Read More

اسلام آباد: حکومت نے آئین میں 56 ترامیم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت چیف جسٹس کی مدت تقرری تین سال اور ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال تجویز کی گئی ہے، جبکہ پارلیمانی پارٹی کی ہدایت کے خلاف ووٹ ڈالنے والے رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔ 26ویں آئینی ترمیم کا ورکنگ پیپر منظر عام پر آیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 56 ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ تجویز کے مطابق، سپریم کورٹ کے متوازی ایک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ ہے، جہاں آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی تقرری تین سال کے…

Read More

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں حالیہ دنوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے نئی عالمی قیمت 2587 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے تک پہنچ…

Read More

اسلام آباد(شاہد میتلا)اوزون کے عالمی دن کے موقعہ پر موسمیاتی تبدیلی کی وزارت میں اجلاس منعقد ھوا۔اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کے موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم نے کی۔انھوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا پاکستان اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انھوں نے مذید کہا کی مونٹریال پروٹوکول عالمی ماحولیاتی ایکشن کے حوالے سے اھم ھے۔ موسمیاتی تبدیلی اور انسانی سرگرمیوں سے اوزون کی تہہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔رومینہ خورشید نے کہا کہ پاکستان اوزون کی تہہ کو ختم…

Read More

راولپنڈی—تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کی ترامیم کے بعد کی جانے والی نئی مجوزہ ترامیم کا مقصد صرف اشرافیہ کے ذاتی مفادات کی حفاظت اور انہیں جیل میں ڈالنا ہے، مگر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ 21 ستمبر کو لاہور میں ایک تاریخی اور پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام اس لیے کیا جا رہا ہے کہ حکمران سپریم کورٹ سے خوفزدہ ہیں۔ ان ترامیم سے ملک کا مستقبل خطرے میں…

Read More

پشاور: 22 ستمبر کو ہونے والے میڈیکل ٹیسٹ کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر پشاور کے مطابق، موبائل فون سروس 4 گھنٹے کے لیے معطل کی جائے گی۔ اس ضمن میں پی ٹی اے کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد امتحان کے دوران نقل کو روکنا ہے۔ مزید برآں، امتحانی ہال کے اندر بھی موبائل سگنلز کی بندش کو یقینی بنانے کے لیے جیمرز لگائے جائیں گے۔ امتحانی مراکز کے قریب عام لوگوں کے کھڑے ہونے پر دفعہ…

Read More

اسلام آباد: مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے بجلی کی ترسیل کرنے والی مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے بجلی کے کھمبوں کے لئے خریدے جانے والے ٹینڈرز میں، مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کر کے بولی لگانے پر، اسٹیل اسٹرکچر کے دس سپلائرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں ۔ مل کریا گٹھ جوڑ بنا کر، قیمتوں کا تعین کرنا، کمپٹیشن ایکٹ کی دفعہ 4 کی خلاف ورزی ہے ۔ ان دس کمپنیوں میں میسرفز اے ایم ایسوسی ایٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، میسرز اجمیر انجینئرنگ الیکٹرک ورکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، میسرز خلیفہ سنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ…

Read More

پشاور: بی آر ٹی پشاور کی بسوں میں خواتین مسافروں کے ساتھ ہراسانی کے واقعات روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں، جس کے باعث خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بی آر ٹی بسوں میں خواتین مسافروں کے حصے کے دروازے پر مردوں کی موجودگی معمول بن گئی ہے، جس کے نتیجے میں خواتین کو اپنی سیٹوں تک پہنچنے، کھڑا ہونے، اور بس میں اترنے یا چڑھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ مرد مسافر اکثر خواتین کے مخصوص حصے میں بھی آ کر کھڑے ہو جاتے ہیں، جو کہ خواتین کی آزادی اور آرام پر منفی اثر ڈالتا…

Read More

کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر، رائٹر، اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھا تھا۔ یاسر حسین نے مقبول اداکارہ اُشنا شاہ کے ٹی وی شو میں بطورِ مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ شو کے اختتام پر ایک سیگمنٹ کے دوران، میزبان اُشنا شاہ نے یاسر حسین سے پوچھا کہ انہوں نے آخری بار کون سا خواب دیکھا تھا۔ یاسر حسین نے جواب دیا کہ انہوں…

Read More