- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد ۔جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سینئر صحافی حامد میر کے دعوے کی تردید کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر متنازع آئینی ترمیم کو ووٹ دینے اور وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے دباؤ تھا۔جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو نےنجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران حامد میر کے دعوؤں کی تردید کی۔جب ان سے ان خبروں کے بارے میں پوچھا گیا کہ مولانا فضل الرحمان صرف وفاقی کابینہ کے دباؤ میں نہیں تھے بلکہ حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے ایک غیر ملکی…
مظفر آباد ۔آزاد کشمیر یونیورسٹی میں ڈریس کوڈ نافذ کر دیا گیا ، طلبہ وطالبات پہ شرٹ اور جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر نے طلباء کو شرٹس اور جینز پہننے سے روک دیا ہے، یونیورسٹی نے ادارے کی ”وقار اور تقدس“ کو برقرار رکھنے کے لیے لباس کے قواعد متعارف کروائے ہیں۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لڑکے ڈریس شرٹ اور پینٹ پہنیں گے، جبکہ لڑکیاں باحیا کپڑے پہنے کی پابند ہوں گی اور دوپٹا لینا بھی لازمی ہوگا۔…
اسلام آباد ۔ ملک کی وکلاتنظیموں نے آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ہونے والی ترامیم سب سے خطرناک قرار دیدیا۔دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بدھ کے روز ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ملک کے تمام سینئر وکلا اور عہدیداروں کو طلب کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق حکومت آرٹیکل 175 اے میں ترمیم کرکے سنیارٹی کے اصول کو ختم کرکے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت میں اپنی مرضی کے ججز لگانا چاہتی ہے۔سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی تعیناتی قومی اسمبلی کی کمیٹی تین سینئر ججز میں سے کرے…
لاہور: پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران اپنے دیور دانش نواز کے ساتھ پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ شیئر کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ میں ندا یاسر کے ساتھ ان کے شوہر یاسر نواز، ڈائریکٹر دانش نواز، اور اداکار علی عباس بھی موجود تھے۔ ندا یاسر نے بتایا کہ جب پہلی بار ان کی دانش نواز سے ملاقات ہوئی، تو دانش نے اپنی بہن کو پیچھے ہوکر سرگوشی میں کہا تھا، “یہ تو ایشوریا رائے جیسی نہیں لگ رہی۔” ندا نے ہنستے ہوئے کہا کہ…
ایک چینی شہری، جس نے اپنے ذاتی وسائل سے ایک الگ تھلگ گاؤں کے لیے پل تعمیر کروایا تھا، کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ شمالی چین کے صوبہ جیلن میں واقع ژین لن گاؤں کو 2005 سے قبل دریائے تاؤر نے مکمل طور پر منقطع کر رکھا تھا، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو قریب ترین پل تک پہنچنے کے لیے تقریباً 70 کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ تاہم، یہ صورت حال اس وقت تبدیل ہوئی جب ہوانگ ڈیی نام کے ایک دیہاتی نے، جو پہلے گاؤں کے لیے ایک چھوٹی سی…
اسلام آباد ۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بیان دیا ہے کہ میڈیا میں آنے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت کا جو ڈرافٹ تھا وہ ابتدائی تھا اور اس پر بات چیت جاری ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت بنانے کا وعدہ پیپلزپارٹی کا پرانا ہے، اور میثاق جمہوریت کے 90 فیصد نکات پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ افتخار چوہدری کے دور میں پارلیمان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور پیپلزپارٹی کے منشور میں عدالتی اصلاحات کا وعدہ شامل تھا۔چیئرمین پی پی پی نے…
واشنگٹن: نئی تحقیق کے مطابق، کینسر کی ویکسین حقیقت بننے کے قریب ہے، اور یہ پیش رفت محققین اور مریضوں دونوں کے لیے امید افزا ہے۔ موڈرنا کی تیار کردہ ایم آر این اے-4359 نامی ویکسین کا مقصد اگلے مراحل کے میلانوما، پھیپھڑوں کے کینسر، اور دیگر ٹھوس ٹیومر کینسر کے مریضوں کا علاج کرنا ہے۔ ابتدائی آزمائشوں کے نتائج کے مطابق، یہ ویکسین جسم کو کینسر کے خلیات کو پہچاننے اور ان کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑنے کے لیے تیار کرتی ہے۔ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسین مدافعتی نظام کو اس بیماری کے خلاف زیادہ مؤثر…
پشاور۔افغان قونصلیٹ جنرل نے پاکستانی قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے کے حوالے سے خبروں پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔پشاور میں افغان قونصلیٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان قونصل جنرل کا مقصد پاکستانی قومی ترانے کی بے حرمتی یا بے توقیری نہیں تھا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ترانے میں میوزک شامل تھا، اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، کیونکہ ان کے ملک میں بھی قومی ترانے کے دوران میوزک پر پابندی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اگر قومی ترانہ بغیر میوزک کے چلایا جاتا، یا بچے اسے پیش کرتے، تو قونصل…
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے والے کرپٹ ایف بی آر افسران کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف بی آر کے بعض افسران کی بدعنوانیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے کی رپورٹوں کے بعد، وفاقی حکومت نے ایف بی آر میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسلام آباد کے کارپوریٹ ٹیکس آفس کے ملازمین پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا…
کراچی: شہرقائد میں بدھ کے روز سے گرمی میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اور آئندہ دس روز تک بارش کی توقع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق، اگلے تین دنوں کے دوران شہر میں زیادہ تر وقت دھوپ نکلنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کا اضافہ ہو سکتا ہے، جو 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم، سمندری ہوائیں فعال رہیں گی۔ ارلی وارننگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا…