اسلام آباد وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والی عرب اور اسلامی ممالک کی قیادت کی کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
ریاض کے رائل ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمان، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم کی آئندہ ہفتے ریاض میں ہونے والی عرب اسلامی ممالک کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی توقع ہے، جس کے دوران وہ عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے بعد، وزیراعظم سعودی عرب سے آذربائیجان کا سفر کریں گے، جہاں وہ باکو میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہونے والی موسمیاتی کانفرنس COP 29 میں شرکت کریں گے۔