اسلام آبا د۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اورچینی وزیر اعظم لی چیانگ کے درمیان پیر کو ملاقات ہوئی ،یہ ملاقات دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات سے قبل ہوئی ،وزیر اعظم شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔آرمی چیف اور چینی وزیر اعظم نے انتہائی گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا اور چینی وزیر اعظم نے کافی دیر تک آرمی چیف کا ہاتھ پکڑے رکھا اور ان سے محو گفتگو رہے ،آرمی چیف نے پاکستان آمد پر لی چیانگ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے خیرمقدم کلمات کا بھی اظہار کیا جس پر چینی وزیر اعظم نے بھی مسکرا کر ان کا شکریہ ادا کیا ،وزیر اعظم شہباز شریف اس موقع پر مترجم کے ذریعے دونوں کی بات چیت سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔