بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم لی چیانگ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایک معمول کی میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے یہ روابط فائدہ مند ثابت ہوں گے، کیونکہ دونوں ممالک کے عوام کے مفادات مشترک ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی مزید آگے بڑھے گی، اسٹریٹجک رابطے مضبوط ہوں گے، اور سی پیک سمیت ہمہ جہت تعاون وسیع تر ہوگا۔