کراچی: ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی مالیت 15 ارب 96 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ان ذخائر کا حجم 11 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔
15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔ اس طرح، اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 96 کروڑ 77 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔