پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی لڑکی فلورز سارہ اپنی والدہ کے ہمراہ چترال پہنچ گئی۔
امریکا سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سارہ کا پاکستان کے چترال کے رہائشی لڑکے شہادت حسین سے آٓن لائن گیم پب جی کھیلتے ہوئے تعارف ہوا۔ تین سال کے دوران یہ تعلق دوستی سے محبت میں تبدیل ہوا، اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔
فلورز سارہ اپنے خوابوں کے شہزادے سے ملنے کے لیے امریکا سے والدہ کے ہمراہ چترال پہنچی۔ والدین کی رضامندی سے دونوں کا نکاح چترال کی شاہی مسجد میں ہوا۔
اس کے بعد لوئر دیر کے ایک ہوٹل میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اہل خانہ، دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ امریکی دلہن نے پاکستانی روایتی لباس زیب تن کیا، اور شادی کی رسومات بھی مقامی روایات کے مطابق ادا کی گئیں۔
شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں نے دلہا اور دلہن کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ مہمانوں کی تواضع پاکستانی لذیذ کھانوں سے کی گئی۔