اسلا م آباد۔فیڈرل وویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹاٹل ڈریم ٹیم نے جیت لیا، فائنل میں واررز کلب کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راٹ ٹو پلے اور الانس فرانسیز کے تعاون سے کھیلے جانیوالے دو روزہ ٹورنامنٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان پاکستان میں فرانس کے سفیر نکلولس گیلی تھے
جبکہ اختتامی تقریب میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اوج ظہور، راٹ ٹو پلے کے کنٹری ڈاریکٹر علی خیام، فرانسیسی سفیر کی اہلیہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈریم ٹیم نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت واررز کلب کو 20کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے ماریہ سورتگر نے 10، حمنا روہی نے 8پوائنٹس سکور کے جبکہ واررز کلب کی طرف سے نور فاطمہ 10پوائنٹس سکور کر سکی۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر نے کہا کہ صحتند معاشرے کو پروان چڑھانے کیلے ایسی سرگرمیاں ضروری ہے جبکہ فرانسیسی سفارتخانہ گرلز سپورٹس کی پرموشن کیلے ہر ممکن تعاون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات کا مسئلہ اور خواتین کے حقوق کا فروغ فرانسیسی سفارت کاری کی ترجیح ہے۔ سماجی مساوات کا فروغ، سماجی شمولیت، ایک اور ترجیح ہے۔