لاہور۔پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان ان کے ساتھ چھ سے سات ماہ تک تعلقات میں رہے۔
ایک انٹرویو میں شاہ تاج نے اپنی گفتگو میں شاداب خان کے ساتھ اپنی دوستی کا اعتراف کیا۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ شاداب خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔
شاہ تاج نے بتایا کہ وہ شاداب خان کی بڑی مداح تھیں اور ان پر بہت فدا تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “شاداب خان میرا کرش تھے اور یہ بات شاداب خان بھی جانتے تھے۔ مجھے صرف ان کی وجہ سے کرکٹ پسند آتی تھی۔ میں اتنی بڑی مداح تھی کہ ان کی خاطر کرکٹ میچز دیکھنے لاہور بھی گئی تھی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “میں شاداب خان کو بے حد چاہتی تھی لیکن جب انہوں نے شادی کر لی تو میرا دل ٹوٹ گیا۔”
شاہ تاج نے اس دوران یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ اور شاداب خان تقریباً چھ سے سات ماہ تک واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر بات چیت کرتے رہے۔ ان کے درمیان باضابطہ طور پر روابط تھے اور وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات میں تھے، تاہم شاداب خان نے کبھی انہیں اپنی شادی کے بارے میں نہیں بتایا۔