برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے اپنی سالانہ “100 خواتین 2024” کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا نام بھی شامل ہے۔
حدیقہ کیانی، جو 1990 کی دہائی سے موسیقی کی دنیا پر راج کر رہی ہیں، نہ صرف اپنی جاندار گلوکاری کے لیے مشہور ہیں بلکہ ان کی انسانیت کے لیے خدمات بھی بے مثال ہیں۔ 2022 میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران، حدیقہ نے متاثرین کی مدد کے لیے “وسیلۂ راہ” پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں 370 سے زائد مکانات تعمیر کیے گئے، جو سیلاب زدگان کے لیے پناہ گاہ ثابت ہوئے۔
بی بی سی کے مطابق، حدیقہ کیانی جنوبی ایشیائی پاپ موسیقی میں خواتین کے عزم اور طاقت کی علامت ہیں۔ ان کی خدمات نہ صرف موسیقی کی دنیا تک محدود ہیں بلکہ وہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی خیرسگالی سفیر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں، جہاں انہوں نے عالمی سطح پر سماجی تبدیلی کے لیے اپنی آواز بلند کی ہے۔