“ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفر اسٹون” کی پہلی نایاب ایڈیشن، جو 1997 میں صرف 10 یورو میں خریدی گئی تھی، حال ہی میں 36,000 یورو میں فروخت ہوئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
کرسٹین میک کلوچ، جنہوں نے نوے کی دہائی میں اپنے بیٹے ایڈم کے لیے یہ کتاب اسٹریٹ فورڈ سے خریدی تھی، نے کہا کہ انھیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ کتاب 30 سال بعد اتنی قیمتی ہو جائے گی۔
ہینسنز آکشنرز کے مطابق، یہ کتاب ان 500 کاپیوں میں سے ایک ہے جو پہلی بار “فلاسفرز اسٹون” کی سیریز میں شائع ہوئی تھیں، اور اس کی قیمت 30,000 سے 50,000 یورو کے درمیان لگائی گئی تھی۔
ایڈم میک کلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ کتاب چیسٹر فیلڈ میں ان کے خاندان کے پرانے گھر کی ایک الماری میں رکھی ہوئی تھی۔ ایڈم کو 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران اس کتاب کی ممکنہ قدر کے بارے میں معلوم ہوا جب انھوں نے پہلی ایڈیشن کے بارے میں دیگر کہانیاں سنی۔