چین میں ایک شخص کو سوشل میڈیا پر اپنی گرفتاری کے جعلی وارنٹ پوسٹ کرنے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، 11 نومبر کو ایک شخص نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک جعلی “وانٹڈ آرڈر” پوسٹ کیا، جس میں اس نے خود کو مشہور چینی اداکار وینگ ییبو کے طور پر ظاہر کیا اور خود کو مفرور بتایا۔ اس پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ اس نے ایک کمپنی سے 3 کروڑ یوان بھتہ لیا ہے اور اس کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے۔
پوسٹ نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی، ایک دن میں 3 لاکھ 50 ہزار ویوز، 2500 لائیکس اور 1155 شیئرز حاصل کیے۔ تاہم، یہ پوسٹ صرف انٹرنیٹ صارفین کی نظر سے نہیں گزری بلکہ مقامی پولیس نے بھی اسے دیکھ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ 12 نومبر کو پولیس نے وینگ کو گرفتار کر لیا۔
تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وینگ کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا اور نہ ہی اس نے کسی کمپنی سے بھتہ لیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ کہانی صرف بوریت دور کرنے کے لیے گھڑی تھی۔