ایپل کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں ادارے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے ذاتی آلات اور آئی کلاؤڈ اکاؤنٹس کی غیر قانونی طور پر نگرانی کرتا ہے۔ یہ مقدمہ ایپل کے لیے ڈیجیٹل اشتہارات میں کام کرنے والے امر بھکتا کی طرف سے کیلیفورنیا کی ریاستی عدالت میں دائر کیا گیا۔
مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل اپنے ملازمین کو ذاتی ڈیوائسز پر سافٹ ویئر انسٹال کرنے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ وہ ان کے ای میلز، فوٹو لائبریری، صحت، اسمارٹ ہوم ڈیٹا اور دیگر ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکے۔ مزید یہ کہ ایپل کی رازداری کی پالیسیاں ملازمین کو کام کے حالات اور میڈیا سے بات کرنے اور قانونی طور پر راز افشا کرنے سے روکتی ہیں۔
امر بھکتا نے مقدمے میں کہا کہ ایپل نے انہیں پوڈکاسٹ پر اپنے کام کے بارے میں بات کرنے سے روکا تھا اور ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے لنکڈ ان پروفائل سے ملازمت کے حالات کے بارے میں معلومات ہٹا دیں۔ مقدمے میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ ایپل کی نگرانی کی پالیسیوں نے ملازمین کی آزادیِ تقریر، نقل و حرکت اور مسابقتی سرگرمیوں کو غیر قانونی طور پر روک دیا ہے۔