بھارت میں ایک دُلہا اپنی مضحکہ خیز حرکت کی وجہ سے وائرل ہو گیا ہے، جس میں وہ اپنی شادی کے دوران اپنے فون پر لوڈو کھیلتا ہوا پایا گیا۔ ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) صارف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دولہا اپنے دو دوستوں کے ساتھ آن لائن لوڈو کھیلنے میں مصروف دکھائی دیتا ہے، جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک پنڈت اور شادی کا فوٹوگرافر بھی موجود ہیں۔
اس تصویر کو 465,000 سے زیادہ آراء مل چکی ہیں اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ “بھائی کی اپنی الگ ہی ترجیحات ہیں۔” جیسے ہی یہ پوسٹ وائرل ہوئی، صارفین کی جانب سے مزاحیہ ردعمل آنا شروع ہوگئے۔
ایک صارف نے کہا، “یہ ایک بنگالی شادی ہے اور ایمانداری سے اس پر الزام نہیں لگا سکتے کیونکہ یہ کچھ ہی دیر تک رہے گی۔” دوسرے نے کہا، “کسی دن اپنے بچوں کو اس حرکت کی وضاحت کرنے کے بارے میں سوچیں۔” ایک تیسرے صارف نے تبصرہ کیا، “دُلہا نے واضح طور پر اپنی زندگی کی ترجیحات کو ترتیب دیا ہے، اس کے لئے لوڈو سب سے بڑھ کر ہے۔”
یہ تصویر اور اس سے جڑی مزاحیہ تبصرے سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو گئے ہیں اور صارفین کی طرف سے دُلہے کے لیے مختلف طرح کے مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔