چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی عدم شرکت کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سخت اصولی موقف اختیار کیا ہے، جس کے نتیجے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مشکل میں پھنس گئی ہے۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس معاملے پر آئی سی سی کی جانب سے فیصلہ لینے میں تاخیر ہو رہی ہے۔
آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے مشاورت شروع کر دی ہے تاکہ اس مسئلے پر مؤثر جواب تیار کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق، آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے پی سی بی کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات پر وضاحت طلب کی ہے، تاکہ پاکستان کے سوالات کے جواب میں ایک رسمی ردعمل تیار کیا جا سکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے موقف کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے دوسرے کرکٹ بورڈز کے ساتھ رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ انہیں بھارتی بورڈ کے رویے سے آگاہ کیا جا سکے۔ پی سی بی نے اپنے مؤقف میں واضح کیا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت پر قائم ہے اور بھارت کی جانب سے پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر سخت تحفظات رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، آئی سی سی کی طرف سے بھارتی بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس میں قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے تحریری مؤقف کو قانونی تناظر میں تیار کر رہا ہے، جس کے بعد آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوابی ای میل ارسال کرے گا۔
آئی سی سی حکام پاکستان اور بھارت کے درمیان اس معاملے پر دوسرے کرکٹ بورڈز سے بھی مشاورت کر رہے ہیں تاکہ اس تنازعہ کا کوئی پائیدار حل نکالا جا سکے۔ پاکستان کے موقف کے بعد آئی سی سی پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا کوئی مؤثر اور دیرپا حل نکالے تاکہ کرکٹ کے عالمی نظام میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔