لندن میں ایک 63 سالہ ملزم کو 22 ٹن سے زیادہ لگژری چیڈر پنیر چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملزم نے فرانسیسی خریدار کے طور پر ظاہر ہو کر نیلز یارڈ ڈیری نامی کمپنی سے 300,000 پاؤنڈ سے زائد مالیت کا چیڈر پنیر چوری کیا۔
کمپنی نے بتایا کہ انہیں اس بات کا علم اس وقت ہوا جب وہ 950 پنیر کے بڑے پیکٹ پارسل کر چکے تھے اور خریدار کی شناخت جعلی نکلی۔
اگرچہ کمپنی کو بڑا مالی نقصان ہوا، لیکن انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ چھوٹے پیمانے کے سپلائی کرنے والوں کی ادائیگی کریں گے اور تین پنیر سازوں کو پوری رقم فراہم کی۔
نیلز یارڈ ڈیری نے انسٹاگرام پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے چور کو جلد پکڑنے کی درخواست کی تھی، اور بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد انہیں بڑی تعداد میں کالز، پیغامات، اور وزٹ موصول ہوئے ہیں۔
ملزم نے کمپنی سے تین قسم کے پنیر چرائے، جن میں ہیفوڈ ویلش اوگینک چیڈر، ویسٹ کومب چیڈر، اور پچ فورک چیڈر شامل ہیں۔