وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں سیاحت کے فروغ کے لیے پانچ نئی ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی
جبکہ بہاولپور اور راولپنڈی میں ایک ایک بس کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔
مزید برآں، ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحتی مقامات کے لیے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے بس کا معائنہ کیا اور سفر بھی کیا، جبکہ حکام نے انہیں سروس کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز اور چینی سفیر کی ملاقات، دورہ چین کی دعوت قبول کرلی
یہ یاد رہے کہ ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015 میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہوا تھا۔
نئی بسیں سیر کے لیے عوام، اکیڈیمیا، سفارتکاروں اور شوبز شخصیات کے لیے دستیاب ہوں گی۔
مریم نواز نے یقین دلایا کہ پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورزم کے لیے بسیں فراہم کی جائیں گی۔