اسلام آباد۔ٹویوٹا نے نئے سال کے آغاز پر صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اپنی مقبول ترین گاڑی ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ خصوصی پیشکش محدود مدت اور اسٹاک تک دستیاب ہوگی۔
قیمتوں میں کمی کی تفصیلات
- کرولا کراس HV ہائی ویرینٹ:
- پرانے قیمت: 98,49,000 روپے
- نئی قیمت: 94,49,000 روپے
- کمی: 4 لاکھ روپے
- کرولا کراس HV مڈ ویرینٹ:
- پرانے قیمت: 93,99,000 روپے
- نئی قیمت: 89,99,000 روپے
- کمی: 4 لاکھ روپے
- پیٹرول ہائی ویرینٹ:
- پرانے قیمت: 88,99,000 روپے
- نئی قیمت: 84,99,000 روپے
- کمی: 4 لاکھ روپے
- پیٹرول لو ویرینٹ:
- پرانے قیمت: 81,99,000 روپے
- نئی قیمت: 78,49,000 روپے
- کمی: 3 لاکھ 50 ہزار روپے
شرائط و ضوابط:
- یہ پیشکش صرف محدود اسٹاک تک محدود ہے۔
- پروموشنل قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر 2024 سے ہوا ہے۔
- پیشکش ان بکنگز پر لاگو ہوگی جو مکمل ادائیگی کے ساتھ کی جائیں گی۔
- اسٹاک ختم ہونے یا بکنگ کی تکمیل کے بعد یہ آفر دستیاب نہیں ہوگی۔
ٹویوٹا صارفین کے لیے خوشخبری:
کمپنی نے اس اقدام کو صارفین کے لیے ایک نایاب موقع قرار دیا ہے، جس سے وہ کم قیمت پر معیاری گاڑی خرید سکیں گے۔ ٹویوٹا کی جانب سے یہ پیشکش نہ صرف صارفین کے لیے خوش آئند ہے بلکہ مارکیٹ میں مثبت مقابلے کو بھی فروغ دے گی۔