سنگلہ پور۔سنگاپور میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 49 میں پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند نے شاندار فتح حاصل کی۔ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب رند نے سنگاپور میں کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی سمیٹی۔پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے اس کامیابی پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کی تعریف کی۔شاہ زیب رند نے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ٹائٹل کے لیے انتھک محنت کی، اور ان کے کوچ، والدین اور دوستوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔