لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کئی ماہ سے یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کھیلنے نہیں آئے گی، لیکن ہم بھارتی میڈیا کی نہیں، بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ کے جواب کے منتظر ہیں۔
محسن نقوی یہ بات لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی، جس پر محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے کئی ماہ سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان میں نہیں ہوگا اور بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی، تاہم ہم بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا، اور ہم اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ یا حکومت نے ایونٹ کے لیے ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو اس صورت میں انہیں اپنی حکومت سے رجوع کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا، “اگر بھارت نے انکار کیا تو ہم سے بھی اچھے کی امید نہ رکھی جائے۔”
چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ بھارتی بورڈ مثبت جواب دے گا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک وفد 10 تا 12 نومبر لاہور کا دورہ کرے گا تاکہ پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تیاریوں کا جائزہ لے سکے۔ 11 نومبر کو ایک آفیشل ایونٹ متوقع ہے جس میں ٹورنامنٹ کے شیڈول اور اہم تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے، جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔