اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب ہونے والے ہنگامے پر اسپیکر کی جانب سے دیا جانے والا ردِعمل اور ریمارکس قابلِ تعریف ہیں، اور اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ اسپیکر نے اپنی کرسی کا حق ادا کیا۔
سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کی اصل وجہ ایک جعلی اور خود ساختہ مقبول بیانیہ ہے۔
دونظام اور دو پاکستان نہیں چل سکتے ،علی امین گنڈا پور
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ بدقسمتی ہے کہ عوام میں اس تاثر کو فروغ دیا جاتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا مقتدرہ حلقوں کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے بغیر عوام کی توجہ حاصل نہیں کی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں ایک دوسرے کو قبول کرنے اور ملک چلانے کی باتیں کسی شہ سرخی کا حصہ نہیں بنتیں، اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں بحران برقرار ہے۔