کراچی: شارجہ سے ڈھاکا جانے والی پرواز کو ایک مسافر کے انتقال کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق، غیر ملکی ائیرلائن کی یہ پرواز بھارتی فضائی حدود میں ایک مسئلے کا سامنا کر رہی تھی، جب شارجہ سے ڈھاکا جانے والی پرواز کے 42 سالہ مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔
طیارے کے کپتان نے ہنگامی لینڈنگ کے لیے کراچی میں اجازت طلب کی۔
مودی طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ،ایوی ایشن حکام کی تصدیق
کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا، جس کے دوران معلوم ہوا کہ مسافر انتقال کر چکا تھا۔ طیارہ کراچی ائیرپورٹ پر دو گھنٹے تک موجود رہا۔
بعد ازاں، پیر کی صبح سوا 6 بجے، میت لے کر طیارہ دوبارہ ڈھاکا کے لیے روانہ ہو گیا۔
سی اے اے کے ترجمان کے مطابق، پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی، اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ایئر لائن کے حوالے کر دی گئی۔