بیجنگ ۔ 2024 “بیلٹ اینڈ روڈ” میڈیا کوآپریشن فورم چین کے صوبے سی چھوان کے شہر چھنگ ڈو میں منعقد ہوا۔
افتتاحی تقریب میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لی شو لے نے شرکت کی اور تقریر کی۔
فورم میں 76 ممالک کے 191 میڈیا اداروں کے 200 سے زائد سربراہان، ایڈیٹرز، رپورٹرز، متعلقہ محکموں کے انچارج کامریڈز، ماہرین، اسکالرز، اور کاروباری نمائندے موجود تھے۔
سی پیک ٹو کا آغاز ،گوادر نارتھ فری زون سے10میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع
فورم کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کوآپریشن چھنگ ڈو انیشیٹوجاری کیا گیا۔
مہمانوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر کا آغاز چین سے ہوا ہے، اور اس کے نتائج اور مواقع عالمی سطح پر اہمیت رکھتے ہیں۔
صدر شی جن پھنگ نے 2013 میں اس اہم انیشیٹو کی تجویز پیش کی تھی، جس کے بعد “بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون نے قابل ذکر اور حقیقی نتائج حاصل کیے ہیں۔
فورم میں شریک مہمانوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا ترقیاتی نتائج کو اجاگر کرنے کی کھڑکی فراہم کرتا ہے اور عملی تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کڑی ہے۔
میڈیا کو تمام فریقوں کے درمیان جیت کے تعاون کی کہانی سنانے، عملی ترقی کو فروغ دینے کی ذمہ داری قبول کرنے، اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر اور عالمی سطح پر اس کے مثبت کردار کی گہرائی سے رپورٹنگ کرنے کی ضرورت ہے۔