نیدرلینڈز: نیدرلینڈز کے معروف فٹ بالر انوار الغازی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مینز فٹ بال کلب سے ملنے والی 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی رقم غزہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مراکشی نژاد انوار الغازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں اپنے جرمن فٹ بال کلب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں مینز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ان کی جانب سے 5 لاکھ ڈالر کی رقم غزہ میں بچوں کے فلاحی منصوبے کے لیے عطیہ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ فٹ بال کلب وقت پر ادائیگیوں سے گریز کے باوجود ان کو یہ بات معلوم ہوگی کہ میرے ذریعے وہ غزہ کے بچوں کے لیے ایک چھوٹی سی بہتر کوشش کر رہے ہیں۔
الغازی نے یہ بھی کہا کہ مجھے خاموش کرانے کی کوششوں سے میری آواز غزہ کے مظلوم اور بے آواز شہریوں کے لیے پہلے سے زیادہ مؤثر ہو گئی ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 29 سالہ فٹ بالر کے بیان کو مینز لیبر کورٹ نے اظہار آزادی کے دائرے میں قرار دیتے ہوئے ان کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ڈچ فٹ بالر انوار الغازی کو ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ یورو (ایک لاکھ 63 ہزار 500 ڈالر) کی ادائیگی جاری رکھی جائے۔
مینز فٹ بال کلب نے گزشتہ سال اکتوبر میں انہیں پہلے معطل کر دیا تھا اور پھر ان کے بیان “ریور ٹو سی” کے حوالے سے خبردار کیا تھا جو انہوں نے انسٹاگرام پر شائع کیا تھا۔
بعد میں فٹ بال کلب کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ انوار الغازی کو مذاکرات کے بعد معاف کر دیا گیا ہے