Author: Web Desk

کاکول۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی کمزوری ملک کی کمزوری کے برابر ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ کوئی منفی قوت نہ تو فوج اور عوام کے درمیان اعتماد کو کمزور کرسکتی ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کے 77ویں یوم آزادی پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف کو سلامی کے چبوترے پر پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ تقریب کا…

Read More

اسلام آباد ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے والے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم، انکی والدہ اور انکے اہلِ خانہ کا استقبال کیا. شہبازشریف نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو یوم آزادی سے پہلے ایک شاندار تحفہ دیا جس نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کار کردگی، طلائی تمغہ جیتنے اور اولمپک ریکارڈ بنانے پر انکے لئے 15 کروڑ…

Read More

اسلام آباد ۔وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر عوام کے لئے بڑا تحفہ دیدیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کر دی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی اس طرح پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگئی اس کے علاوہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی

Read More

اسلام آباد۔ ہونڈا سی ڈی 70 اپنی بہترین فیول ایوریج کی وجہ سے پاکستانیوں کی دیرینہ پسند رہی ہے، لیکن حالیہ مہنگائی نے لوگوں کی خریداری کی طاقت پر منفی اثر ڈالا ہے۔ اس کے باوجود کمپنی نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے موٹر سائیکل پر نیا اسٹیکر متعارف کروا دیا ہے۔ ہونڈا نے موٹر سائیکل کے انجن اور ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی، لیکن نئے اسٹیکرز متعارف کرائے ہیں۔ یہ موٹر سائیکل تین مختلف رنگوں میں صارفین کو دستیاب ہے: سرخ، سیاہ، اور نیلا۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت مارکیٹ میں ایک لاکھ 57 ہزار…

Read More

اسلام آباد۔بنگلہ دیش میں حالیہ تبدیلیوں سمیت جنوبی ایشیا میں رونما ہونے والی دور رس تبدیلیوں کے پس منظر میں، انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں انڈیا اسٹڈی سینٹر نے جنوبی ایشیا میں حالیہ ترقیات” کے عنوان سے ایک گول میز مباحثے کا اہتمام کیا۔ گول میز کانفرنس میں سفارت کاروں، پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس کے سربراہان اور علاقے کے ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے کئی جنوبی ایشیائی ریاستوں میں حالیہ پیش رفت کی ملکی، علاقائی اور عالمی حرکیات کا جائزہ لیا اور ان کے وسیع اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے…

Read More

میاں چنوں: اولمپکس میں پاکستان کے لیے تاریخ میں پہلی بار انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم نے معروف مذہبی رہنما طارق جمیل سے ملاقات کی۔ مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع کردہ پوسٹوں میں ارشد ندیم کے ساتھ ان کی ملاقات کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ اس ملاقات کے دوران ارشد ندیم بہت خوش نظر آئے۔ مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گلے لگایا، شاباش دی، اور اپنے ساتھ بٹھایا۔ دونوں نے کافی دیر تک بات چیت بھی کی۔ مولانا طارق جمیل نے…

Read More

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ اس پالیسی کے تحت دنیا کے 126 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کر دی گئی ہے اور ویزا جاری کرنے کا عمل بہت آسان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کی نئی ویزا پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب 126 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کر دی گئی ہے اور ویزا دینے کا عمل انتہائی سادہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے…

Read More

راولپنڈی ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنرل فیض کی گرفتاری کو فوج کے داخلی معاملے کا حصہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں وکلاءکے رہنماوں نے عمران خان سے ملاقات کی۔ وکیل انتظار پنجوتھہ نے دیگر وکلاء کے ساتھ میڈیا کو بتایا کہ عمران خان سے وکلاءکی ٹیم کی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ عمران خان نے آج رات پرامن طریقے سے نکلنے کی اپیل کی اور عوام سے کہا کہ آزادی کے لیے آج گھروں سے باہر آئیں، یہ وقت ہے کہ ملک…

Read More

اسلام آباد۔وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہر طرف سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پورے ملک میں جشن منایا جا رہا ہے،پنجاب سمیت تمام صوبائی حکومتیں خوشیوں میں شریک ہیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر غیر روایتی انداز میں استقبال کیا گیا، طیارے کو واٹر کینن سے سلامی دی گئی،ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی ایک اچھا اقدام تھا، ارشد ندیم پاکستان ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے پانچ بجے اسلام آباد نورخان ایئر پورٹ پر پہنچیں گے،ارشد ندیم کو…

Read More

ممبئی۔ بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی جیولین تھروئر ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد کی گئی پوسٹ پر سونم باجوہ نے انہیں پنجابی زبان میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “وادھیاں مبارکاں”۔ انہوں نے ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جیت آپ کے لیے بلکل درست ہے۔ سونم باجوہ کی پوسٹ تیزی سے وائرل ہوگئی۔ پاکستان اور بھارت میں موجود سونم باجوہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ایسے مثبت اقدامات دونوں ممالک کے درمیان تناو¿ کو…

Read More