اسلام آباد۔وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہر طرف سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پورے ملک میں جشن منایا جا رہا ہے،پنجاب سمیت تمام صوبائی حکومتیں خوشیوں میں شریک ہیں
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر غیر روایتی انداز میں استقبال کیا گیا، طیارے کو واٹر کینن سے سلامی دی گئی،ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی ایک اچھا اقدام تھا،
ارشد ندیم پاکستان ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے پانچ بجے اسلام آباد نورخان ایئر پورٹ پر پہنچیں گے،ارشد ندیم کو سرکاری پروٹوکول میں لایا جائے گا،وزیراعظم ہاﺅس میں آج ارشد ندیم کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں،ارشد ندیم کی زندگی پر ٹیلی فلم تیار ہونی چاہئے، ارشد ندیم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا
وزطر اطلاعات نے کہا کہ14 اگست کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم اور ارشد ندیم مل کر پرچم کشائی کریں گے، میاں چنوں سے پیرس تک ارشد ندیم کا سفر منفرد کہانی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے گھر جا کر انہیں اعزازت دینا اچھی کاوش ہے،ارشد ندیم کو آج اسلام آباد میں ہیرو ویلکم دیا جائے گا
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے 126 ممالک کے لئے ویزا فیس ختم کر دی گئی ہے، ویزا دینے کا عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے،پاکستان کے لئے ویزا 90 دن کے لئے ہوگا
126 ممالک کے لوگ ایک سادہ فارم پ±ر کر کے آسانی سے ویزا حاصل کر سکیں گے، ویزا فارم میں صرف 30 سوالات ہیں جن کا جواب دینے پر فوری طور پر ویزا جاری کر دیا جائے گا
ہمارا ملک خوبصورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بیرون ملک سے سیاح یہاں آئیں، اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو ہر نعمت سے نوازا ہے
خلیجی ممالک کے رہائشی صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں گے تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا،پاکستان کے دروازے دنیا کے لئے کھولے جا رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یوم آزادی کے حوالے سے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں جشن آزادی کا ایک بڑا ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے
وزارت اطلاعات و نشریات کا پاکستان پہلا ڈرون شو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 500 ڈرون ایف نائن پارک میں نظر آئیں گے، یہ غیر سیاسی تقریب ہے، صرف پاکستان کا پرچم ہوگا
سیاحوں کی پاکستان آمد سے متعلق سیکورٹی اداروں کو آگاہ کیا جائے گا،سیاحوں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے، وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سیاحوں کی سیکورٹی کے لئے بہترین انتظامات کر رہی ہے
سیاحوں کے لئے سیکورٹی انتظامات میں مزید بہتری دیکھنے میں آئے گی،گلگت بلتستان میں سیاحتی شعبے نے بے پناہ ترقی کی ہے، سیاحوں کے لئے معیاری اور سستی رہائش کی حوصلہ افزائی کی جائے گی