- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
راولپنڈی۔راولپنڈی صدربیرونی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر گرفتارکو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب اور دیگر سامان برآمدکرلی ترجمان پولیس کے مطابق گرفتارملزم کی شناخت ارشد عرف بھولا کے نام سے ہوئی،ملزم سے 180 لیٹر شراب،200سے زائد خالی بوتلیں اور دیگر سامان برآمد ہوا ملزم نے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے صدر بیرونی پولیس کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف…
کراچی: پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر سلیم کریم کی جانب سے دی گئی ایک قیمتی تحفہ چوری ہو گیا ہے۔ ماہرہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے شوہر سلیم کریم کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ انہوں نے اب تک انہیں کون کون سے تحفے دیئے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ سلیم کریم کے تمام تحائف مجھے بہت پسند ہیں، کیونکہ میرے شوہر کا تحائف کے انتخاب کا ذوق بہت اچھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلیم کی جانب سے دیے…
لاہور—قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے عمر ایوب نے بیان دیا ہے کہ فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے ریاست کے ملازمین ہیں اور انہیں اپنے دائرے میں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 9 مئی کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے مقدمہ دائر کریں گے۔ لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وضاحت کی کہ فوج، ایف سی اور خفیہ ایجنسیاں ریاست کی معاونت کرتی ہیں اور ان کو اپنے دائرہ کار میں محدود رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے…
بیجنگ ۔ رواں سال کے آغاز سے غیر ملکیوں کی چین آمد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے پالیسیوں اور اقدامات کا سلسلہ متعارف کرایا گیا ہے، خاص طور پر 144 گھنٹے کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی، جس سے غیر ملکیوں کی چین آمد کا رجحان ایک عروج پر پہنچ گیا ہے۔ چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں 14.635 ملین غیر ملکی چین میں داخل ہوئے جو سال بہ سال 152.7 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں سے 8.542 ملین افراد نے ویزا فری انٹری سے استفادہ کیا…
غزہ۔ اسرائیلی فورسز نے نماز پڑھتے ہوئے فلسطینیوں پر بے رحمانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے شمالی غزہ کے علاقے الدرج میں واقع پناہ گزین کیمپ میں قائم اسکول میں 250 سے زائد فلسطینی نماز فجر ادا کر رہے تھے کہ اسرائیل نے ان پر بم پھینک دیئے اس حملے میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اسرائیلی فورسز نے اسکول پر گرائے گئے تین بموں میں سے ہر بم کا وزن 2 ہزار پاو¿نڈ تھا اسکول میں بے گھر…
برازیل کے دارالحکومت ہراسیلیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ حادثہ ساؤ پالو کے مضافات میں پیش آیا۔ طیارے کے گرنے سے متعدد مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے برازیل کے شہری دفاعی ادارے کے حوالے سے اطلاع دی کہ تمام 62 افراد جو طیارے میں سوار تھے، ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کے صدر لوئی اناشیو لیولا ڈا سِلوا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ طیارے میں 58 مسافر اور 4 عملے کے ارکان موجود تھے۔ فلائٹ راڈار 24 کے…
اسلام آباد: پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کو انعامات کی بھرمار مل رہی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی تعداد میں بھی قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے۔ پیرس اولمپکس میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے ارشد ندیم کے لیے حکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں، اور متعدد مشہور شخصیات نے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں، متعدد اسپانسرز بھی اولمپئین کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ تاریخ ساز کامیابی پر اسپانسرز کی طرف سے بھی پیشکشیں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن…
راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ 75 برسوں سے غداری کے سرٹیفکیٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چاہے کسی کو پسند آئے یا نہ آئے، عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو سلوک کیا گیا، وہ ظلم تھا۔ وہ پاکستان کے مخالف نہیں تھے۔ ایک دوسرے کو غدار کہنا بند ہونا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید…
برسلز۔۔ 15 اگست بروز جمعرات بھارت کے یوم آزادی یعنی کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر یورپی ہیڈ کوارٹرز برسلزمیں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس مظاہرے کا اہتمام کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کرے گی۔ مظاہرہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔ یادرہے کہ کشمیرکے دونوں حصوں میں موجود کشمیری باشندے اور دنیاکے دوسرے خطوں میں رہنے والے ان کے ہم وطن ہرسال 15 اگست بھارت کے یوم آزادی کو احتجاجاً یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں۔ برسلز کے مظاہرے میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے علاوہ کشمیریوں سے ہمدردی رکھنے…
لندن۔سورج سے ابھرنے والا جیو میگنیٹک طوفان زمین سے ٹکرا سکتا ہے، اس بات کا انتباہ ترجمان سپارکو نے جاری کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کرہ ارض کو ایک دہائی کے بعد بڑے شمسی طوفان کا سامنا ہوسکتا ہے اور سورج کی سطح سے اُٹھنے والی جیو میگنیٹک لہروں کے اثرات اگلے تین سے چار دنوں میں زمین تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شمسی طوفان کے نتیجے میں ممکنہ طور پر بلیک آؤٹ، غیر فعال سیٹلائٹس، سیلولر فونز، اور جی پی ایس نیٹ ورک متاثر ہو سکتے ہیں۔