لندن۔سورج سے ابھرنے والا جیو میگنیٹک طوفان زمین سے ٹکرا سکتا ہے، اس بات کا انتباہ ترجمان سپارکو نے جاری کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کرہ ارض کو ایک دہائی کے بعد بڑے شمسی طوفان کا سامنا ہوسکتا ہے
اور سورج کی سطح سے اُٹھنے والی جیو میگنیٹک لہروں کے اثرات اگلے تین سے چار دنوں میں زمین تک پہنچنے کا امکان ہے۔
شمسی طوفان کے نتیجے میں ممکنہ طور پر بلیک آؤٹ، غیر فعال سیٹلائٹس، سیلولر فونز، اور جی پی ایس نیٹ ورک متاثر ہو سکتے ہیں۔