بریشیا۔اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے سلسلے میں ایک عظیم و شان ریلی اور کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں اٹلی کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں اوورسیز پاکستانیوں نے بھر پور شرکت کرکے یہ واضح پیغام دیا کہ وہ پاکستان اور اُس کی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی نامنظور، ہماری فوج ہمارا فخر کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔
اس پروگرام کو آرگنائز کرنے والوں میں قیصر بشیر کنگ، چوہدری فیصل چیچی، چوہدری شہزاد گھرال ایڈوکیٹ، چوہدری مون، چوہدری نواب آف چڈالہ، سید قاسم، صدر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرتگال نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس پروگرام کے مہمان خصوصی چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر تھے۔
اس موقع پر خصوصی طور پر 9سال کے ایک بچے اسماعیل حسین گجر نے پاکستان اور اس کی افواج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو للکار کر پیغام دیا کہ اوورسیز پاکستانی اور پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہے۔ پاکستان کی فوج ہماری محافظ ہے اور ہم سب اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ریلی میں ہر طرف سبز ہلالی پرچم لہرا رہے تھے اور اس موقع پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلگ شکاف نعرے لگے۔ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر فلگ شگاف نعرے لگا کر پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والی مخصوص لابی کو منہ توڑ جواب دیا۔
اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ تحریک اب رکنے والی نہیں اور پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کیا جائے گا اور یورپ بھر میں ایسی ریلیاں اور کانفرنسوں کے انعقاد کے بعد اب یہ تحریک برطانیہ اور امریکہ تک جائے گی۔
مقررین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اب جاگ گئے ہیں اور وہ کسی بھی منفی پروپیگنڈا کا حصہ نہیں بنیں گے۔