لاس اینجلس۔مشہور برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے برطانوی اداکار کالم ٹرنر کی شادی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ان سے منگنی کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 34 سالہ کالم ٹرنر نے کرسمس کے موقع پر 29 سالہ دعا لیپا کو پروپوز کیا، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔
دونوں نئے سال کے موقع پر اپنے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کے لیے ایک تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جس میں وہ باقاعدہ طور پر اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ پچھلے ماہ دعا لیپا بھارت کے دورے پر تھیں جہاں کالم ٹرنر بھی ان کے ہمراہ تھے اور انہیں ایک ساتھ سیر سپاٹے کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
یہاں یہ بھی قابل ذکر ہے کہ چند دن پہلے گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے بھی اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔