- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد ۔دنیا کے بیشتر ممالک میں بجلی دوسری جگہوں کے مقابلے میں خاصی کم قیمت پر ملتی ہے۔ یہ صورتحال معیشت کو بہتر بنانے، صنعت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے اور مقامی لوگوں کی مالی مشکلات کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ پیٹرول کی عالمی قیمتوں کے تازہ ترین ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایک بین الاقوامی گروپ نے بجلی کی کم قیمت والے ممالک کی فہرست تیار کی ہے، جو کہ درج ذیل ہے؛ (ایران) – ایران میں بجلی کی قیمت دنیا میں سب سے کم ہے، جو 0.002 ڈالر فی کلو واٹ ہے۔ ایران میں…
اسلام آباد۔ 2034تک ترسیلات زر کو 32 ارب ڈالر سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ایس آئی ایف سی کو اہم کردار سونپا جا رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے گی، اور انہیں خصوصی مراعات اور پروٹیکشن فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق، ٹیکنالوجی زونز میں کام کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، خلیجی ممالک اور یورپ سے ترسیلات زر بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے…
راولپنڈی ۔ ڈینگی مچھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے رواں سیزن میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 7480 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 163 نئے مریض مختلف اسپتالوں میں لائے گئے، جن میں سے 61 میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس وقت ڈینگی وائرس سے متاثرہ 17 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 12 ہولی فیملی ہسپتال اور 5 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انسداد ڈینگی ٹیموں نے اس سیزن میں اب تک 10 ہزار گھروں کا معائنہ کیا ہے، جس میں 1217…
اسلام آباد۔ وزارت خارجہ اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اپوسٹیل خدمات کے لیے ایک جدید کورئیر فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سیکرٹری خارجہ محمد سیرس سجاد قاضی، ایڈیشنل سیکرٹری (ایس آئی ایف سی اینڈ ای ڈی/سی اے) احمد امجد علی، سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بابر مجید بھٹی، ڈائریکٹر آئی ٹی اینڈ ڈی ایس حافظ جاوید احمد، پروگرام منیجر آئی ٹی اینڈ ڈی ایس بشرہ سعید، اور سینئر ٹیم لیڈ آئی ٹی اینڈ ڈی ایس عبدالمعز،۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے شامل دیگر…
کوئٹہ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں ملک کے دیگر صوبوں سے باصلاحیت اور قابل افسران کی تعیناتی کی جائے گی، اور انہیں خصوصی فوائد بھی فراہم کیے جائیں گے۔ کوئٹہ میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی۔ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ساتھ کوئی…
اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فیض حمید کے مقدمے کی کارروائی کہاں ہوگی، یہ ہمارے اختیارات میں نہیں ہے، مگر اگر ضرورت پیش آئی تو عمران خان کے مقدمے کو فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ جوائنٹ سیشن میں کوئی آئینی ترمیم ممکن نہیں ہے، نیا ترمیمی بل پیش نہیں کیا جا سکتا، حکومت کسی غیر متوقع قانون سازی کا ارادہ نہیں رکھتی، کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے،…
راولپنڈی ۔عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی بھی رکن کو باہر آنے کی ہدایت نہیں کی گئی، اور اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے بانی نے مزید کہا کہ ہمیں جیلوں سے کوئی خوف نہیں، ہمارے لوگوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل اکرم بھی اغوا ہو چکے ہیں، پولیس کہتی ہے کہ وہ لڑکی کے ساتھ فرار ہو گیا، لیکن سب کو معلوم ہے کہ اکرم کو کس نے اغوا کیا۔ اگر ان کا پلان…
کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ لائبہ خان نے یہ کہنے والی خبروں پر ردعمل دیا ہے کہ انہوں نے پہلے سے شادی شدہ عرب شہری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران لائبہ خان نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی جھوٹی خبروں کا بازار گرم ہو گیا تھا، جس سے ان کے والد کافی پریشان ہو گئے تھے۔ لائبہ خان کے مطابق، ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے سعودی عرب یا کسی دوسرے عرب ملک…
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کر دیا۔ایوانِ صدر میں، خصوصی تقریب میں ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کیا گیا۔ ہلالِ امتیاز عطا کرنے کی خصوصی تقریب براہِ راست نشر کی گئی۔ یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا اور پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
تل ابیب: مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضے کے خلاف سرگرم اسلامی جہاد کے اعلیٰ کمانڈر صیہونی افواج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے تصدیق کی ہے کہ تلکرم کے نور شمس پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ان کے ایک اہم کمانڈر اپنے بھائیوں کے ساتھ شہید ہوگئے۔ دوسری جانب، اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں جاری ملٹری آپریشن کے دوسرے دن 5 مسلح افراد ہلاک ہوئے، جن میں عسکریت پسند…