راولپنڈی ۔ ڈینگی مچھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے رواں سیزن میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 7480 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 163 نئے مریض مختلف اسپتالوں میں لائے گئے، جن میں سے 61 میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اس وقت ڈینگی وائرس سے متاثرہ 17 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 12 ہولی فیملی ہسپتال اور 5 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
انسداد ڈینگی ٹیموں نے اس سیزن میں اب تک 10 ہزار گھروں کا معائنہ کیا ہے، جس میں 1217 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر کے 10 اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لیے مجموعی طور پر 108 بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔
لیکن فی الوقت صرف 17 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رواں سیزن میں اب تک 52 مریض مکمل علاج کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 1676 مقدمات درج کیے ہیں۔
502عمارتوں کو سیل کیا گیا، 1663 مالکان کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
اور مجموعی طور پر 76 لاکھ 30 ہزار 502 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔