اسلام آباد۔ 2034تک ترسیلات زر کو 32 ارب ڈالر سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس مقصد کے حصول کے لیے ایس آئی ایف سی کو اہم کردار سونپا جا رہا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے گی، اور انہیں خصوصی مراعات اور پروٹیکشن فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق، ٹیکنالوجی زونز میں کام کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ، خلیجی ممالک اور یورپ سے ترسیلات زر بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اپوسٹیل خدمات کے لیے کورئیر سروس کا آغاز
ہر سال ترسیلات زر میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
آئندہ مہینے کے دوران، خلیجی ممالک اور یورپی ممالک میں 26 کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔
ان میں سعودی عرب میں 6، دبئی میں 2، قطر میں 2، اور باقی یورپین ممالک سمیت دیگر ممالک میں تعینات کیے جائیں گے۔
یورپی یونین کے تعاون سے اسکلڈ لیبر بڑھانے کے لیے تکنیکی پروگرامز اور ٹریننگ شروع کی جائیں گی، اور ملک میں 50 سے زائد نئے اسکلڈ سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔
کمیونٹی ویلفیئر اتاشی روزگار کے مواقع، نئے بزنسز، نئی مارکیٹس اور نئے منزلیں تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔