- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد— اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے بانی کو سب سے موزوں شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ اسرائیل کے اخبار “ٹائمز آف اسرائیل” نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور جمائمہ کے درمیان ازدواجی تعلقات ایک حقیقت ہیں، اور یہی تعلق اسرائیل سے متعلق رویے میں تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اخبار نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی کے بانی اسرائیل پر پاکستانی موقف کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے تیار تھے۔ مضمون میں یہ بھی ذکر کیا گیا…
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خارجی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، 6 ستمبر کو صبح سویرے فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا۔ اس کارروائی کے دوران 4 خوارجی خودکش بمبار ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے صاف کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی…
اسلام آباد ۔وزیرِ اعظم کی یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود خان نے ہواوے اسلام آباد دفتر کا دورہ کیا ہے، ہواوے کمپنی300,000 نوجوان پاکستانیوں کو آئی سی ٹی میں تربیت دے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تکنیکی تعلیم کے شعبے میں ایک اہم ترقی کے طور پر، وزیرِ اعظم کی یوتھ پروگرام کے چیئرمین، جناب رانا مشہود نے آج ہواوے کے اسلام آباد دفتر کا دورہ کیا تاکہ 300,000 نوجوان پاکستانیوں کو انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) میں جدید مہارتوں کے حصول کے لیے ایک وسیع تربیتی پروگرام کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔یہ ملاقات،…
اسلام آباد — وفاقی دارالحکومت میں دن دہاڑے دوہرا قتل کا واقعہ پیش آیا، جس میں نجی کرنسی ایکسچینج کمپنی کا مالک اور اس کا گن مین ہلاک ہو گئے۔ اسلام آباد کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن نے اس واقعے کے بعد ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں، پمز ہسپتال کے سامنے واقع نجی ٹاور میں دوہرا قتل ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں نجی کرنسی ایکسچینج کمپنی کے مالک شہزاد ستی اور اس کے گن مین کو ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ دفتر کے اندر تلخ کلامی کے نتیجے میں ہوئی، اور ملزمان…
کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حبا بخاری نے ایک ٹی وی شو کے دوران ایک دلچسپ سوال کا جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔ شو کے دوران ایک خاتون مداح نے حبا بخاری سے پوچھا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی اور ان کی نظر میں وہ کس اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں؟ اس پر حبا بخاری نے کہا کہ “اداکاری خود ایک فن ہے، اور یہاں ہر فنکار کو مختلف لوگوں کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے۔” خاتون مداح کے جواب پر کہ “آپ ہر اداکار کے ساتھ اچھی…
اسلام آباد — 7 ستمبر کو پاک فضائیہ نے ملک بھر میں تمام پی اے ایف بیسز پر یوم شہداءکے طور پر منایا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے مرکزی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری، اور پیشہ ورانہ مہارت کی تاریخ قابلِ فخر ہے۔ یوم شہداءغیر معمولی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت، اور افواج پاکستان کی بے مثال قربانی کے جذبے کا مظہر ہے۔ ایئر چیف مارشل نے ابھرتے عالمی منظر نامے میں پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔…
کراچی — کراچی اور اسلام آباد جانے والی ایک نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، لیکن طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کر پرواز کو فوری طور پر روک دیا، اور طیارے کو واپس پارکنگ میں لے آیا۔ مسافروں کو طیارے سے اتار کر پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، نجی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی اے 208 کے کپتان نے جب طیارے کو ون وے پر ٹیک آف کے لیے اسپیڈ دی، تو اڑان سے چند سیکنڈ قبل پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا۔ پرندہ ٹکراتے…
لاہور — انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست قبول کر لی۔ ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، جس دوران فواد چودھری کے وکیل ظفر اقبال نے ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری کی طبیعت ناساز ہے اور عدالت سے ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست کی گئی۔ عدالت نے فواد چودھری کی حاضری سے استثنا کی درخواست قبول کرتے ہوئے عبوری…
اسلام آباد — سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے گزشتہ روز پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال کو پرامن بنانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، اراکین پارلیمنٹ، سینئر صحافیوں اور حکومتی شخصیات سے اہم گفتگو کی ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ چوہدری شجاعت کی کافی عرصے بعد لاہور میں پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں دونوں نے آپس میں شکایات کا اظہار کیا اور…
بھارت کے معروف اولمپک ریسلرز ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا نے سیاست میں قدم رکھتے ہوئے اپوزیشن جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا نے ایک سال قبل ریسلنگ کے سربراہ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر احتجاج کیا تھا، اب انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ ہریانہ میں صوبائی انتخابات کے ایک ہفتے قبل، بھارت کے یہ دونوں اولمپک ریسلرز سیاست میں شامل ہو گئے ہیں۔ ہریانہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مسلسل تیسری مرتبہ حکومت حاصل کرنے کی کوشش…