لاہور۔دھی رانی۔۔۔۔ سب کی سانجھی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا”پنجاب دھی رانی پروگرام“ لانچ کر دیا-لاہور کے بہترین میرج ہال میں 51- اجتماعی شادیوں سے آغاز کردیاگیا-نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن دولہا دلہن اور ایک سپیشل جوڑا بھی شامل تھا –
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں موجود نوبیاہتا جوڑوں کوفرداً فرداً مبارکباد دی- انہوں نے دلہنوں کو پیار اور اظہار شفقت کیا اور دعائیں دیں-تقریب میں مولانا ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ لاہور ندیم کامران نے باری باری دعائیں کرائیں-نو بیاہتا دولہا دلہن کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے بیڈ میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ اور دیگر سامان کے تحائف دئےے گئے-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دھی رانی پروگرام سلامی کارڈ کی لانچنگ بھی کی-وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہر دلہن سے اظہار شفقت کرتے ہوئے دھی رانی سلامی کارڈ بھی دیا- دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ہر نوبیاہتا جوڑا ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکے گا- دولہا دلہن اور تقریب کے شرکاءکو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نوبیاہتا جوڑوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تحفہ کے طور پر ملنے والے سامان کا بھی معائنہ کیا-پنجاب میں رواں سال میں مجموعی طورپر 3000اجتماعی شادیاں کرائی جائیںگی، پہلے مرحلے میں 1500اجتماعی شادیاں کرائی جا رہی ہےں، وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر”پنجا ب دھی رانی پروگرام“ کے لئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ”دھی رانی پروگرام“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”دھی رانی پروگرام“ کے تحت موجود بیٹیوں اور بیٹوں، والدین اور اہلخانہ کو دل کی گہرائیوں سے شادی کی مبارکباددیتی ہوں -اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے- دعا کے ساتھ میں بیٹیوں اور بیٹوں کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے آئی ہوں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اللہ تعالی میرے بیٹیوں اور بیٹوں کو آباد و شاد رکھے- نئی زندگی کی شروعات میں برکت ڈالے،دکھ سکھ کا ساتھی بنائے- بیٹیوں اور بیٹوں کی شادی میں شمولیت ایک جذباتی لمحہ ہے، بے حد خوش ہوں – شادی بچوں اور والدین کے لئے ایک جذباتی لمحہ ہوتاہے،دعا گو ہوں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جتنے آپ کے والدین خوش ہیں، آپ خوش ہوں، میں بھی آپ کی ماں ہوں، میں بھی خوش ہوں -اللہ تعالی میرے بیٹیوں اور بیٹو ں کو سکھ اورچین والی زندگی دے۔