لاہور — انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست قبول کر لی۔ ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، جس دوران فواد چودھری کے وکیل ظفر اقبال نے ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری کی طبیعت ناساز ہے اور عدالت سے ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست کی گئی۔ عدالت نے فواد چودھری کی حاضری سے استثنا کی درخواست قبول کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں کی مدت 5 اکتوبر تک بڑھا دی۔ اس سے قبل، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 19 ستمبر تک مؤخر کی جا چکی تھی۔