راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خارجی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، 6 ستمبر کو صبح سویرے فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا۔ اس کارروائی کے دوران 4 خوارجی خودکش بمبار ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے صاف کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں۔