Author: Web Desk

کوئٹہ۔ بلوچستان میں 28 جولائی سے جاری احتجاج کے گیارہویں دن بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات پر اتفاق ہو گیا۔ تمام معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اگر مطالبات پر عمل درآمد ہوتا ہے تو گوادر دھرنے کے شرکاءآج ایک ریلی کی صورت میں تربت پہنچیں گے۔ صوبائی وزیر ظہور بلیدی کی قیادت میں کمشنر مکران ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر گوادر، اور ایس ایس پی پر مشتمل مذاکراتی ٹیم نے بات چیت کی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے مذاکرات میں حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے جن میں گرفتار کارکنوں…

Read More

اسلام آباد۔وزیر اعظم شہباز شریف نے رات گئے وزیر اعظم ہاﺅس میں پاکستانی جیولن تھرو ایتھلیٹ، ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں پرفارمنس کو براہ راست دیکھی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے خوب سراہا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی اور جیولن تھرو میں نیا اولمپکس ریکارڈ قائم کرنے پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ وزیرِ اعظم کی تین دہائیوں بعد اولمپکس مقابلوں میں تمغہ جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباددی شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے جو فصل بطور خادمَ…

Read More

پیرس۔۔پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیااور گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے صدرمملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا دفاعی چیمپئن بھارتی نیرج چوپڑا 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ 32 سال بعد پاکستان کی اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے کی امیدیں زندہ ہوگئیں، پاکستان نے آخری مرتبہ بار سلونا اولمپکس 1992 کی ہاکی میں برانز…

Read More

راولپنڈی۔جماعت اسلامی اورحکومتی کمیٹی کے درمیا ن مذاکرات کامیاب ہوگئے ،دونوں جانب سے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے امیر جماعت اسلامی نے وزیر داخلہ کی موجودگی میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ دھرناموخرکرنےکااعلا ن کررہے ہیں، معاہدےپرعملدرآمدنظرنہ آیاتوطےشدہ مدت سےقبل ہی دھرنےکی تیاری شروع کردیں گےاورپارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گےکوئی کنٹینرہماراراستہ نہیں روک سکتے حافظ نعیم نے کہا کہ پوری قوم کے سامنے اگر قوم کے نمائندے اگر ہمارے مطالبات پر یقین دہانی کروانے کی گارنٹی دے رہے ہیں تو سب بہتر ہوگا،اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم احتجاج اور دھرنے دیں اللہ کرے یہ اپنے…

Read More

ڈھاکا۔ شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی نئی عبوری حکومت نے حلف اٹھالیا۔ بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے دارالحکومت ڈھاکا میں بنگابھابن کے دربار ہال میں چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں نئی عبوری حکومت سے حلف لیا۔ عبوری حکومت کے 16 میں 13 اراکین نے حلف اٹھایا اور بقیہ 3 اراکین بدھن رنجن روئے، فاروق اعظم اور سپرادیپ چکما نے ڈھاکا سے باہر ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھایا۔ چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے 84 سالہ ڈاکٹر محمد یونس نے پہلے حلف اٹھایا…

Read More

لندن۔اگر کوئی آپ کے ساتھ غلط، حساس اور نازیبا معلومات یا تصویریں شیئر کرے تو نتائج آپ کے لیے شدید تکلیف دہ اور نقصان دہ ہوسکتے ہیں اور آپ کے پاس مقابلے کے آپشن بھی محدود ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے انٹرنیٹ کے متعلقہ ادارے غیر معمولی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ تنازعات سے بچنا ممکن ہو۔ گوگل نے اب ڈیپ فیک کی کیٹیگری میں آنے والے مواد کو ڈیلیٹ کرنے کے ٹول کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔ معروف شخصیات، اساتذہ اور عام لوگوں سے متعلق جعلی مواد سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائٹس پر اچھے خاصے تناسب سے ہوتا…

Read More

لندن۔۔میٹا اور گوگل نے یو ٹیوب پر انسٹاگرام ایڈز کے ذریعے نئی نسل کو نشانے پر لینے کے لیے ایک ڈیل کی ہے۔ یہ ڈیل گوگل کی اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔ گوگل کو اس حوالے سے اسکروٹنی کا سامنا ہے۔ میٹا اور گوگل کے درمیان اس ڈیل کا بھانڈا برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز نے پھوڑا ہے۔ بتایا گیا ہے سوشل میڈیا کی دنیا کے دونوں بڑے ادارے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک پہنچ کر اُن کے ذہنوں کو جکڑنا چاہتے ہیں۔ اس ڈیل نے ایک بڑے تنازع کو جنم دیا ہے۔ گوگل اور میٹا نے 13…

Read More

ڈھاکہ ۔۔ حالیہ ہنگاموں کے دوران بنگلا دیش کے معروف اداکار شانتو خان اور اُن کے والد سلیم خان کو مشتعل ہجوم نے ڈھونڈ کر مار ڈالا۔ سلیم خان لکشمی پور ماڈل یونین پریشد کا چیئرمین اور فلم پروڈیوسر تھے۔ شانتو خان اور اُن کے والد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ڈھاکہ کے علاقے فرخ آباد بازار میں مشتعل ہجوم نے اُنہیں گھیرلیا۔ دونوں نے جان بچانے کے لیے فائر کیے مگر چاند پور میں ایک اور ہجوم نے انہیں بگارا بازار کے نزدیک گھیر کر تشدد کرکے مار ڈالا۔ یہ واقعہ پیر کی شام کا ہے۔…

Read More

اسلام آباد۔نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ایف بی آر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر سابق چیئر مین ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ کے ممبران اوراعلیٰ افسران نے ان کا پر تپاک استقبال کیا  چیئرمین ایف بی آر نے ٹیم ایف بی آر کو تفویض کردہ اہداف کے حصول میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ایف بی آر ٹیم نے نئے چیئرمین کو مختلف چیلنجر پر بریف کیا اور ان کے حل کے لئے تجاویز بھی دیں

Read More

لندن۔ سائنس دانوں نے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ڈیوائس ایجاد کی ہے جو ہر روز ہوا سے متعدد لیٹر پانی نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سعودی عرب کی شاہ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم کے مطابق یہ نئی ٹیکنالوجی خشک علاقوں میں رہنے والے افراد کو ایک آسانی فراہم کر سکتی ہے۔ یہ سسٹم ایک دو مراحل پر مبنی سائیکل پر کام کرتا ہے جو پہلے ہوا سے پانی نکالتا ہے اور پھر سورج کی روشنی سے حاصل ہونے والی گرمائش کا استعمال کرتے ہوئے اس پانی کو ایک بند…

Read More