اسلام آباد۔نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
ایف بی آر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر سابق چیئر مین ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ کے ممبران اوراعلیٰ افسران نے ان کا پر تپاک استقبال کیا
چیئرمین ایف بی آر نے ٹیم ایف بی آر کو تفویض کردہ اہداف کے حصول میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
ایف بی آر ٹیم نے نئے چیئرمین کو مختلف چیلنجر پر بریف کیا اور ان کے حل کے لئے تجاویز بھی دیں