Author: Web Desk

راولپنڈی ۔ 150ویں GD(P)، 96ویں انجینئرنگ، 106ویں ایئر ڈیفنس، 26ویں A&SD، 9ویں لاجسٹک اور 132ویں کمبیٹ سپورٹ کورسز کی گریجویشن تقریب آج پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران مجموعی طور پر 139 ایوی ایشن کیڈٹس، 08 جنٹلمین کیڈٹس اور 02 نیول کیڈٹس نے گریجویشن کیا۔ جنرل سروس ٹریننگ میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ٹرافی ایوی…

Read More

اسلام آباد ۔خیبر پختونخوا کابینہ نے آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر حملہ آور ہونے، غیر قانونی طور پر چھاپہ مارنے اور احاطے میں گھسنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق کے پی ہاوس سے چوری و دیگر جرائم کے مرتکب ہونے اور رہائشیوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی متعلقہ دفعات بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا…

Read More

نیو یارک۔اپنی رنگین مزاجی، مضحکہ خیز بیانات اور جارحانہ اقدامات کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے متنازع ترین صدر رہے ہیں اور ان کی نجی زندگی کے گوشے کبھی قابل فخر نہیں رہے۔ ریئلٹی ٹی وی اسٹار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے گرد حسیناؤں کا جھرمٹ چاہتے ہیں اور 20 سال تک مقابلہ حسن کرانے والی تنظیم مس یونیورس کے مالک ہونے کے باعث ان کو یہ مواقع ملتے رہے۔ ان کی حسن پرستی کا عالم یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سیکرٹری کے لیے فیشن ماڈل کا انتخاب کرتے تھے۔ ان کی ایک سیکرٹری سابق ملکہ حسن بھی رہی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر 1970…

Read More

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے۔انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ‏بعض افراد کا کہنا ہے کہ امریکہ سے کال آنے کی دیر ہے اور عمران خان کو کال کرنے والوں کے حوالے کر دیا جائے گا اور پاکستان کال پہ انکار کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو کال کے ساتھ 5 ارب ڈالر کی آفر بھی تھی مگر انہوں نے انکار کیا اور ایٹمی دھماکا بھی کیا جبکہ مشرف کو کال آئی تو وہ لیٹ گیا اور جو کچھ…

Read More

لاہور۔دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان نے اپنے نام کرلیا۔ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) لاہور کے بچوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنایا۔ انسانی پرچم بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔ بھارت کے 7 ہزار 368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا تھا۔نیا عالمی ریکارڈ لاہور یوتھ فیسٹول میں بنایا گیا۔

Read More

لندن۔برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ثقافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نواز دیا۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 6 نومبر کو ایوارڈ دیے جانے کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پر فخر کا اظہار بھی کیا۔ برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے سپر اسٹار اداکارہ کو ان کی عالمی سینما میں خدمات اور ثقافتی سفیر کے طور پر اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ماہرہ خان کو ایوارڈ دینے کی تقریب برطانیہ کے ایوان زیریں (ہائوس آف کامنز) کے چیمبر میں منعقد ہوئی، تقریب…

Read More

اسلام آباد ۔دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور پارٹنر ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بارے میں قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 11 نومبر کو الریاض سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم…

Read More

اسلام آباد۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کر دی۔کارپوریشن کی جانب سے چینی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق فی کلو قیمت میں 13 روپے تک کمی کی گئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی فی کلو 140 روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 153 روپے فی کلو تھی۔

Read More

لاہور۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز لاہور سے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئیں جہاں وہ اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کروائیں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز ایئر فورس کے جہاز پی ایف ایف 3 کے ذریعے خصوصی پرواز پر جنیوا روانہ ہوئیں۔ جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز لندن کے لئے جائیں گی۔ مریم نواز پیر کو تقریبا 12 گھنٹے تک شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔ گلے کے شدید انفیکشن کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز 3 روز تک…

Read More

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم ترقی اور سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چینی تصور سے پوری طرح متفق ہیں، چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ چینی سفارت خانے آمد پر سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لیے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ محسن نقوی نے کہا…

Read More