- اسلام آباد ۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بیان دیا ہے کہ میڈیا میں آنے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت کا جو ڈرافٹ تھا وہ ابتدائی تھا اور اس پر بات چیت جاری ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت بنانے کا وعدہ پیپلزپارٹی کا پرانا ہے، اور میثاق جمہوریت کے 90 فیصد نکات پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ افتخار چوہدری کے دور میں پارلیمان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور پیپلزپارٹی کے منشور میں عدالتی اصلاحات کا وعدہ شامل تھا۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہمارے پاس اسمبلی میں دو تہائی اکثریت نہیں ہے، اس لیے مشاورت اور اتفاق کے لیے مولانا فضل الرحمان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کا تیار کردہ ڈرافٹ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، اور مولانا بھی اپنے ڈرافٹ پر کام کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ آئین سازی میں مکمل اتفاق ضروری ہے اور پی ٹی آئی کا بھی انپٹ لیا جانا چاہئے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔