Author: Web Desk

چیمپئنز ون ڈے کپ کے کوالیفائر میچ میں صائم ایوب نے شاندار کارکردگی کے باوجود مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے ساتھی کھلاڑی محمد حسنین کو پیش کردیا۔ فیصل آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں پینتھرز نے مارخورز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔صائم ایوب نے اس میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین نے 3 وکٹیں لے کر شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ مارخورز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کی بیٹنگ لائن صرف 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔صائم ایوب نے کہا کہ “یہ ایوارڈ…

Read More

نیویارک میں ایک سالانہ کریم پنیر فیسٹیول نے 15,008 پاؤنڈ کا پنیر کیک تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ کیک دنیا کے سب سے بڑے چیز کیک کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے نئی بلندیوں کو چھو گیا ہے۔اس سے پہلے، 2013 میں لوویل کے Kraft-Heinz پلانٹ نے 9,347 پاؤنڈ کا چیز کیک بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، لیکن 2017 میں روس کی ایک ٹیم نے اسے پیچھے چھوڑ دیا۔کرافٹ ہینز کے کوالٹی مینیجر، ڈیرک لینگڈن، نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے اس سال کے میلے میں پچھلے ریکارڈ کو توڑنے کا عزم کیا۔…

Read More

اسلام آباد۔وفاقی وزارت قانون و انصاف نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جسٹس منصور علی شاہ کے بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، جسٹس منصور علی شاہ کا چلنے والا نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی ہے اور وزارت نے اس معاملے میں کوئی رسمی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اس وقت سپریم کورٹ کے سینیئر جج ہیں اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوں گے۔

Read More

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان، ماڈل اور اداکارہ فضا علی کو حال ہی میں امریکا میں بولڈ لباس پہن کر انسٹاگرام ریلز بنانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ فضا اس وقت امریکا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک تفریحی پارک میں موجود ہیں اور چھوٹی ٹرین کے ساتھ چلتے ہوئے کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں فضا نے رنگ برنگے پھولوں کے ڈیزائن والا شارٹ ٹاپ اور سفید ریشمی پلازو پینٹ پہنا ہوا ہے۔ویڈیو…

Read More

پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے قومی کرکٹر شاداب خان کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ میزبان متھیرا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ شاداب خان ان کے “کرش” تھے اور ان کی شادی پر وہ کافی افسردہ تھیں۔شاہ تاج نے کہا، “میں نے خود شاداب کو باضابطہ طور پر شادی کی پیشکش کی تھی، کوئی بھی انسان بغیر وجہ کے ایسا دعویٰ نہیں کرسکتا۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاداب ان سے “وینش موڈ” پر بات کیا کرتے تھے، اور جب…

Read More

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج ایک بار پھر بڑی قیمتوں کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سونے کے نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 2653 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 275500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ملک…

Read More

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔بارش کی توقع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں ہے۔ اسی طرح 27 ستمبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے…

Read More

راجن پور۔راجن پور کے  کے اسکول میں   دودھ کے پیکٹس چوری ہونے پر ایک خاتون ٹیچر کو معطل کیا گیا۔اس معاملے میں راجن پور کے محکمہ تعلیم نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بستی دنوار کی شازیہ بی بی اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خرم شاہد کو معطل کیا گیا۔

Read More

کراچی: سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین اور ان کے لواحقین کے لیے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ سندھ حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان ہوا ہے، جس کے تحت سندھ سیکریٹریٹ، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر سیکریٹریٹ، اور سندھ اسمبلی کے ملازمین کو انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔معاہدے پر سندھ حکومت کی جانب سے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔ اس پالیسی کے تحت، علاج کی مد میں ہر خاندان کے فرد کے لیے 7 لاکھ روپے کی کوریج فراہم کی جائے گی۔ ملازمین ملک کے 175…

Read More

سی پیک کے تحت پاکستان اور ترکمانستان کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترکمانستان سی پیک معاہدے کے تحت گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک بن جائے گا۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کی بندرگاہوں کی ممکنہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان اور ترکمانستان پہلے ہی مختلف مشترکہ منصوبوں جیسے تاپی پائپ لائن، ریلوے ٹریک، اور فائبر کنیکٹیویٹی پر کام کر…

Read More