Author: Web Desk

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں جزوی ابر آلود موسم اور سمندری ہواؤں کی بحالی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، اور موسم گرم رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ 10 اور 11 اکتوبر کو کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی، جس…

Read More

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی بدترین شکست نے ان کی بالنگ لائن کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف متعدد ریکارڈ قائم کیے، جبکہ کپتان شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز میں شکست کھانے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ گزشتہ ڈھائی سالوں میں پاکستان واحد ٹیم ہے جس کے خلاف تین بار اننگز میں 600 سے زائد رنز بنائے گئے، جبکہ کسی اور ٹیم کے خلاف ایسا نہیں ہوا، جو کہ پاکستانی بالنگ کی زوال پذیر کارکردگی کو…

Read More

اسلام آباد ۔ پاکستان دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبد العزیز الفتح سے پاکستان کے سابق وزیر برائے سرمایہ کاری اور نٹ شیل گروپ کے بانی محمد اظفر احسن کی حصوصی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ جس میں دونوں ملکوں کی نجی شعبے کے درمیان شراکتداری کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے نجی شعبے کو باہمی سرمایہ کاری کے لئے تعاون کرنے اتفاق کیا گیا ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، دونوں ملکوں کو درپیش مسائل…

Read More

راولپنڈی ۔عمران خان سے متعلق زیر گردش افواہوں پر جیل انتظامیہ نے وضاحت پیش کی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق، عمران خان کے بارے میں جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ بے بنیاد ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو جیل مینول کے تحت تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ، عمران خان کا معمول کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔ انہیں پڑھنے کے لیے دو انگریزی روزنامے فراہم کیے جاتے ہیں، اور ان کے سیل کی بجلی ہمیشہ بحال رہتی ہے۔ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کے لیے علیحدہ کچن دستیاب ہے، اور دو مشقتی…

Read More

اسلام آباد۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 25 اکتوبر کے بعد بھی ملکی صورت حال میں بہتری کی کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس نے اسٹبلشمنٹ کو مشورہ دیا کہ آئینی ترامیم کے ذریعے کنٹرول حاصل کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، اگر دو سال میں عمران خان کا متبادل تیار کرلیا جاتا تو پارٹی ختم ہو جاتی، لیکن اگر آپ نے جوڈیشری کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی تو وکیلوں اور ججز کے ساتھ محاذ آرائی شروع ہو جائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کا…

Read More

اسلام آباد ۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کی احتجاجی کال پر اسد قیصر نے کہا کہ 15 اکتوبر کو احتجاج کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے مزید کہا کہ جو مہمان پاکستان میں ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ احتجاج ہو، مگر ہمیں مجبور نہ کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے خلاف کریک ڈاؤن بند کیا جائے، یہ ملک ہمارا ہے، اور ہم یہاں امن چاہتے ہیں۔

Read More

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے آئینی ترامیم کے بارے میں حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مقابلے میں مختلف نقطہ نظر اختیار کیا ہے اور اس کے ساتھ ملک میں سود کے خاتمے کی شق بھی شامل کی ہے۔ آئینی ترامیم پر جے یو آئی کا ڈرافٹ موصول ہوا ہے، جس میں جمعیت علمائے اسلام نے یکم جنوری 2028 سے تمام اقسام کے سود کے خاتمے کی تجویز پیش کی ہے، اور یہ شرط رکھی ہے کہ صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں متعارف ہونے والی کسی بھی قانون سازی کی اسلامی نظریاتی کونسل…

Read More

اسلام آباد ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تفریحی مقام شکر پڑیاں پر ٹریفک حادثہ حادثے میں چار طالبات زخمی ہوگئیں ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،زخمی طالبات کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،پولیس حکام کے مطابق سیالکوٹ کے سکول بس شکر پڑیاں کے سیاحتی دورے پر آیا ہوا تھا،تھانہ آبپارہ پولیس موقع پر پہنچ گئی واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

Read More

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے سلسلے میں گرفتار عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان، کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ دونوں بہنوں کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا جہاں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار اور بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی بھی موجود تھیں۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، جبکہ علیمہ اور عظمیٰ کے وکلاء کی نمائندگی ایڈووکیٹ عثمان گل اور نیاز اللہ نیازی نے کی۔…

Read More

اسلام آباد: آئینی ترمیم کے سلسلے میں حکومت کا مسودہ منظرعام پر آ گیا ہے، جس میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے تحت، وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا تقرر صدر مملکت وزیراعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس اور تین سینئر ججز کا تقرر ایک کمیٹی کی سفارش پر ہوگا۔ اس کمیٹی میں چار ارکان پارلیمنٹ، وفاقی وزیر قانون، اور پاکستان بار کونسل کا نمائندہ شامل ہوں گے۔ آئینی عدالت کے ججز کے تقرر کے لیے ایک کمیشن…

Read More