پشاور۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے جلسے کا مقصد حقیقی آزادی ہے اور اب اس کرپٹ ٹولے سے آزادی حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ وہ خیبرپختونخوا سے قافلے لے کر خود نکلیں گے اور مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ پورا پاکستان نکلے گا، اور جعلی حکومت کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دے کر پاکستان کو حاصل کیا، اور اب یہ وقت ہے کہ ہم اس کرپٹ ٹولے سے آزادی لیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خود خیبرپختونخوا سے قافلے کی قیادت کریں گے اور 21 ستمبر کو آگے کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔وزیراعلی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنی آئندہ نسل کے لیے آزادی حاصل کرنی ہے اور پاکستان کو مافیاز سے آزاد کروائیں گے، کیونکہ ہم آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے۔