اسلام آباد۔۔ جمعرات کے روز وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جتنا تعاون سیاسی حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان آج ہے، اپنے 40 سالہ سیاسی کیریئر میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہا کہ جتنا تعاون سیاسی حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان آج ہے، اپنے 40 سالہ سیاسی کیریئر میں پہلے کبھی نہیں دیکھا، ملک کے بہترین مفاد میں آرمی چیف اور حکومت کا اشتراک رول ماڈل ہے۔
شہباز نے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کا ہمیں حل نکالنا ہے، فتنہ خوارج نے اسلامی تاریخ میں تباہ کن کردار ادا کیا
پاکستانی ہونے کے لبادے میں جو لوگ دشمنی کررہے ہیں ان کا مقابلہ کرنا ہے، چاہے وہ سوشل میڈیا پر موجود ہوں، آج عوامی خدمت کی سیاست کی کوئی پذیرائی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ اور گالیوں کا بازار گرم ہے، فوجی شہدا کی بے حرمتی ہورہی ہے
9 مئی سے زیادہ دل خراش واقعہ ملکی تاریخ میں نہیں ہوا، 1971 میں ملک توڑنے والے کرداروں کے ساتھ بنگلہ دیش میں کیا سلوک ہورہا ہے، انہوں نے جو بیج بوئے تھے وہی کاٹ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ علما کو چاہیے کہ ملک میں تقسیم در تقسیم کیخلاف آواز بلند کریں، ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے کر بڑھیں، میں حکومت میں قرض لینے نہیں آیا، 77 سال سے قرض لیتے رہے ہیں
نواز شریف، آرمی چیف، اتحادی رہنماو¿ں سے مشاورت ہو رہی ہے کہ یہ کافی نہیں ہے، اس حوالے سے جامع منصوبہ بنایا جا رہا ہے، کل صدر زرداری سے اسی موضوع پر بات ہوئی ہے، جلد ان کی اور ہماری کمیٹیاں کے درمیان ملاقات میں مشاورت ہوگی
آرمی چیف خود اس میں اپنے ساتھیوں سمیت مشاورت میں شامل ہیں، آج اور ماضی میں یہی فرق ہے کہ آج مکمل مشاورت ہے تاکہ ملک آگے چلے۔