پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 36 رنز سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی۔
میچ کی تفصیلات
بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 309 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق صرف ایک رن کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے، لیکن صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو سہارا دیا۔
صائم ایوب نے 91 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ یہ جنوبی افریقا کے خلاف ان کی دوسری اور مجموعی طور پر تیسری سنچری تھی۔
بابر اعظم نے 71 گیندوں پر 52 رنز بنائے، جبکہ محمد رضوان نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سلمان علی آغا نے 33 گیندوں پر 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور میں اہم اضافہ کیا۔
جنوبی افریقا کی باؤلنگ
میزبان ٹیم کے ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جینسین اور فوچیون نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا کی بیٹنگ
309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ رہا۔ ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد ہینرخ کلاسن نے مزاحمت کی اور 81 رنز کی اننگز کھیلی۔
دیگر نمایاں بلے بازوں میں کوربن 40، ریسی وین 35، اور مارکو جینسن 26 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی باؤلنگ
صفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد حسنین اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجا۔
نتیجہ
پاکستان نے 36 رنز سے فتح حاصل کرکے تین میچز کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔ یہ جیت قومی ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف غیرمعمولی کارکردگی کی عکاس ہے۔