لاہور۔مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک، جنہوں نے اپنی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا تھا، محض دو ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا پر واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
مناہل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی واپسی کے فیصلے کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا:
’’بہت لوگوں سے غلطیاں ہوتی ہیں، لیکن سب نے صرف میری غلطیوں کو دیکھا۔ کسی نے یہ نہیں دیکھا کہ میں کیسی انسان ہوں۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے مداح اور فیملی ان کی غیرموجودگی سے پریشان تھے اور ان پر واپسی کے لیے زور دے رہے تھے۔ مناہل نے لکھا:
’’یہ دنیا کسی کو جینے نہیں دیتی، بس شریف وہ ہیں جن کے گناہ چھپے ہوئے ہیں۔‘‘
مناہل نے اپنی مضبوطی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں کسی کی باتوں کی پروا نہیں:
’’لوگ باتیں کریں گے، لیکن اب میں وہ مناہل ہوں جو بہت مضبوط ہے۔ مجھے کسی کی بکواس باتوں سے فرق نہیں پڑتا۔‘‘
یاد رہے کہ دو ماہ قبل نازیبا ویڈیوز کے معاملے کے بعد مناہل نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت ناقدین نے ان کی ویڈیوز کے لیک ہونے کو ایک “پبلسٹی اسٹنٹ” قرار دیا تھا۔
اگرچہ مناہل نے سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کیا تھا، لیکن وہ انسٹاگرام پر کسی حد تک فعال رہیں۔ تاہم، ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کوئی نئی ویڈیو پوسٹ نہیں کی گئی تھی۔ واپسی کے اعلان کے بعد مناہل نے ایک بار پھر ٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کر دی ہیں، جس سے ان کے مداح خوش نظر آ رہے ہیں۔