ضلع چکوال کے رجیان آئل فیلڈ میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کی کامیاب تنصیب کے بعد یومیہ پیداوار میں ایک ہزار بیرل کا نمایاں اضافہ ہوا۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق، کمپنی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور رجیان فیلڈ میں نیا ای ایس پی پمپ نصب کیا گیا ہے۔ اس تنصیب کے بعد فیلڈ کی مجموعی پیداوار بڑھ کر 2500 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نئے پمپ کی بدولت خام تیل کی پیداوار میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ او جی ڈی سی ایل رجیان فیلڈ میں اضافی کنووں کی کھدائی اور دیگر اصلاحی اقدامات کے لیے ایک جامع پروگرام پر عمل کر رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق، اس کامیابی سے ملک کے توانائی کے شعبے کو مزید استحکام ملے گا اور معیشت کو تقویت پہنچے گی۔